MokoDo: Daily Kids Chore Chart

درون ایپ خریداریاں
مواد کی درجہ بندی
ہر کوئی
+500
ڈاؤن لوڈز
مواد کی درجہ بندی
ہر کوئی
مزید جانیں
اسکرین شاٹ کی تصویر
اسکرین شاٹ کی تصویر
اسکرین شاٹ کی تصویر
اسکرین شاٹ کی تصویر
اسکرین شاٹ کی تصویر
اسکرین شاٹ کی تصویر
اسکرین شاٹ کی تصویر
اسکرین شاٹ کی تصویر
اسکرین شاٹ کی تصویر
اسکرین شاٹ کی تصویر
اسکرین شاٹ کی تصویر
اسکرین شاٹ کی تصویر
اسکرین شاٹ کی تصویر
اسکرین شاٹ کی تصویر
اسکرین شاٹ کی تصویر
اسکرین شاٹ کی تصویر

اس ایپ کے بارے میں

"دانت برش کر لیے؟" "ہوم ورک کا وقت ہو گیا۔" "پلیز، اپنا کمرا ٹھیک کر لو۔"

MokoDo خاندان کے لیے گھریلو کاموں کا چارٹ اور انعامات کا نظام ہے، جو روز کی یاد دہانیوں کو ایک پرسکون معمول میں بدل دیتا ہے۔ دن کا پلان اور انعامات آپ طے کرتے ہیں؛ بچے اپنی فہرست دیکھتے ہیں، کام پورے کرتے ہیں، سکے کماتے ہیں اور اپنے چنے ہوئے ہدف کے لیے بچت کرتے ہیں۔

Moko سے ملیے
Moko ایپ میں آپ کے بچوں کا ساتھی ہے۔ وہ بچوں کو نام لے کر پکارتا ہے، دن کے کاموں کے پیچھے چھپ جاتا ہے اور جیسے جیسے کام پورے ہوتے ہیں، باہر آ کر کھیلتا ہے۔ بچے اپنے کمائے ہوئے سکوں سے کاسٹیوم خرید کر اسے سجاتے ہیں۔

گھریلو کام، ہوم ورک اور عادتیں
• صبح کا معمول، ہفتہ وار گھریلو کام، مطالعہ، ہوم ورک، موسیقی کی مشق، پالتو جانور کی دیکھ بھال یا ایک بار کے کام
• روزانہ، ہفتہ وار، ماہانہ یا صرف ایک بار کا شیڈول
• کام کے اندر چیک لسٹ، تاکہ "کمرا ٹھیک کرو" واضح مرحلوں میں بٹ جائے
• کام کی جانچ: کوئی نہیں، فوری تصدیق یا تصویری ثبوت
• دن بہ دن فہرست اور کیلنڈر میں پورا خاندان ایک نظر میں

ایسے انعامات اور اہداف جو منصفانہ لگیں
انعام آپ کے خاندان کے مطابق کچھ بھی ہو سکتا ہے: اضافی اسکرین ٹائم، کوئی ٹریٹ، سیر، کھلونا یا بچت کا کوئی بڑا ہدف۔ ایک سکے کی قیمت آپ طے کرتے ہیں، اور ہفتہ وار انعام کی حد بھی۔ بچے سکوں سے انعام کی ادائیگی کرتے ہیں، اور آپ انعام فوراً یا بعد میں، اپنی سہولت سے دیتے ہیں۔

Moko کا راستہ
MokoDo کو اپنے بچے کے بارے میں بتائیں اور وہ ایک پلان تجویز کرتا ہے: کون سے کام، کتنے سکے، اور ہدف کب تک پورا ہو سکتا ہے۔ پھر Moko کا راستہ سفر کا ہر قدم، ہفتے کا معمول اور گلک دکھاتا ہے، اور ہر مکمل قدم پر جشن مناتا ہے۔

Moko Academy
سیکھنے کا کوئی موضوع چنیں اور MokoDo پورے ہفتے میں چھوٹی چھوٹی سرگرمیاں بانٹ دیتا ہے: دلچسپ حقائق، مختصر اسباق، کوئز اور کھیل جیسے چیلنج۔ موضوعات میں خلا، فطرت، جانور، انسانی جسم، طبیعیات، کیمیا، انگریزی اور بہت کچھ شامل ہے۔ چھوٹے بچوں کے لیے Moko کام اور اسباق بلند آواز میں پڑھ کر سنا سکتا ہے۔

Moko کی گیمز
سکے Moko کی گیمز پر بھی خرچ کیے جا سکتے ہیں: منطقی پہیلیاں، شطرنج کی پہیلیاں اور بلاکس والی پہیلیاں۔ اسکرین ٹائم بحث سے نہیں، محنت سے ملتا ہے۔

حقیقی خاندانوں کے لیے
• بچے اپنی ڈیوائس استعمال کریں یا والدین کی
• کئی بچے ایک ہی ٹیبلٹ استعمال کر سکتے ہیں، ہر ایک کا اپنا پروفائل اور تصویری پاس ورڈ
• والدین، دادا دادی، نانا نانی اور بے بی سٹر سب ایک جیسی معلومات دیکھتے ہیں
• نوٹیفکیشنز جنہیں آپ قسم کے لحاظ سے ترتیب دے سکتے ہیں
• نہ اشتہارات، نہ سوشل فیڈ

MokoDo Premium
MokoDo شروع کرنا مفت ہے۔ اختیاری Premium سبسکرپشن پورے خاندان کے لیے ہے اور اس میں تصویری ثبوت، ہفتہ وار اور ماہانہ شیڈول، دوسرے والد یا والدہ، مزید Academy پیکس، تفصیلی اعداد و شمار، Moko کے کاسٹیوم اور اضافی تھیمز شامل ہیں۔

شرائطِ استعمال: https://mokodo.app/terms
رازداری کی پالیسی: https://mokodo.app/privacy
بچوں کے لیے گھریلو کام، عادتیں اور انعامات، ساتھ میں Moko، سیکھنا اور ذہنی کھیل
اپ ڈیٹ کردہ بتاریخ
11 اکتوبر، 2026

ڈیٹا کی حفاظت

سیفٹی اس بات کو سمجھنے کے ساتھ شروع ہوتی ہے کہ ڈویلپرز آپ کا ڈیٹا کیسے اکٹھا اور اس کا اشتراک کرتے ہیں۔ ڈیٹا کی رازداری اور سیکیورٹی کے طریقے آپ کے استعمال، علاقے اور عمر کی بنیاد پر مختلف ہو سکتے ہیں۔ ڈویلپر نے یہ معلومات فراہم کی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اسے اپ ڈیٹ کر سکتا ہے۔
  • یہ ایپ ڈیٹا کی ان اقسام کا اشتراک فریق ثالث کے ساتھ کر سکتی ہے
    ایپ سرگرمی، ایپ کی معلومات اور کارکردگی، اور آلہ یا دیگر IDs
  • یہ ایپ ان ڈیٹا کی اقسام کو جمع کر سکتی ہے
    ‫ذاتی معلومات، تصاویر اور ویڈیوز اور 3 دیگر
  • ٹرانزٹ میں ڈیٹا مرموز کردہ ہے
  • آپ ڈیٹا حذف کروانے کیلئے درخواست کر سکتے ہیں
  • Play فیملیز کی پالیسی کی پیروی کرنے کیلئے پُر عزم

نیا کیا ہے

Moko سے ملیے! وہ دن کے کاموں کے پیچھے چھپا رہتا ہے اور جیسے جیسے کام مکمل ہوتے ہیں، باہر آتا ہے۔ بچے سکوں سے کاسٹیوم خرید کر اسے سجاتے ہیں۔
• Moko کا راستہ: ہدف کی طرف بچے کے قدم ایک ہی اسکرین پر
• ایک ٹیبلٹ پر کئی بچے، ہر ایک کا اپنا پروفائل
• کیلنڈر کے ساتھ دن بہ دن کام اور کام کی تفصیلی جھلک
• کام کی جانچ: تصدیق یا تصویر
• وعدے والے انعامات: سکے ابھی، انعام بعد میں
• خاندان کے لیے نیا سیٹ اپ اور خرابیوں کی درستی
• زیادہ مستحکم: چند نایاب کریشز ٹھیک کر دیے گئے